ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پونے پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے شرد پوار

پونے پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے شرد پوار

Fri, 05 Oct 2018 18:36:02  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی ،05 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے پھر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا من بنایا ہے ۔پوار اس بار پونے پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑنے والے ہیں ۔ اس طرح کی معلومات راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ذرائع نے دی ہے ۔پونے پارلیمانی حلقہ اس وقت کانگریس کے پاس ہے ۔2009میں کانگریس کی جانب سے اس سیٹ سے سریش کلماڑی الیکشن لڑے تھے ۔اور فاتح ہوئے تھے۔2014 میں اس سیٹ سے کانگریس پارٹی نے قد آور لیڈر پتنگ راؤ قدم کے بیٹے وشو جیت قدم کو لوک سبھا الیکشن میں اتارا تھا لیکن قدم بی جے پی امیدوار سے تین لاکھ ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے ۔ این سی پی ذرائع نے بتایا کہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں شردکو مرکزی سیاست میں سر گرم ہونے کے لئے لوک سبھا میں رہنا ضروری ہے ۔ اس لئے ان کے لئے پونے پارلیمانی حلقہ کو محفوظ مانا جا رہاہے ۔ اس سے پہلے شرد پوار باراتی سے لوک سبھا الیکشن لڑا کرتے تھے لیکن بیٹی سپریا سولے کے لئے شرد پوار نے بارہ متی پارلیمانی حلقہ چھوڑ کر ماڑا پارلیمانی حلقہ سے 2009میں الیکشن لڑا تھا اور فاتح ہوئے تھے ۔ شرد پوار کی سیاسی تاریخ میں اب تک کوئی الیکشن نہ ہارنے کا بھی ریکارڈ درج ہے ۔ اس لئے این سی پی کی جانب سے پونے پارلیمانی حلقہ میں شرد پوار کو لے کر ابھی سے تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ حالانکہ سیٹ کانگریس کے قبضے میں ہونے کی وجہ سے اس سلسلے میں اتفاق ہونا ابھی باقی ہے لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرد پوار کے لئے کانگریس پارٹی دیگر سیٹ لے کر یہ سیٹ چھوڑ سکتی ہے ۔
 


Share: